مالدیپ کی قومی ایئرلائن جلد پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی
مالدیپ کی وزیر سیاحت و سول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ مالدیپ کی قومی ایئرلائن جلد پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی، جس سے سیاحت، تجارت اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
اسلام آباد میں مالدیپ کی وزیر سیاحت و سول ایوی ایشن محمد امین نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، کھیل، صحت، تجارت اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں مالدیپ کی قومی ایئرلائن کے جلد پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ براہ راست پروازوں سے پاکستانی شہریوں کے لیے مالدیپ کا سفر آسان ہو جائے گا اور پاکستانی سیاحوں کی مالدیپ میں آمد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری سیاحت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ پروازیں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مضبوط کریں گی۔
مالدیپ کے وزیر سیاحت و سول ایوی ایشن محمد امین نے کہا کہ پہلی براہ راست پرواز میں معروف پاکستانی کرکٹرز، فنکار اور دیگر سلیبریٹیز مالدیپ جائیں گے، جن کی مالدیپ میں بے حد مقبولیت ہے اور ان کی آمد سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مالدیپ کو افرادی قوت کی ضرورت ہے اور پاکستان سے افرادی قوت کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے تعمیراتی سامان، ادویات اور دیگر اشیاء کی درآمد کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد کے جدید انفرا اسٹرکچر اور صفائی کے نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی تیز رفتار ترقی، خوبصورتی اور قدرتی مناظر دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی اور یہ شہر حقیقی معنوں میں سیاحت کے لیے بھرپور مواقع رکھتا ہے۔ ملاقات میں مالدیپ کے ہائی کمشنر اور چیف کمشنر اسلام آباد بھی موجود تھے۔
یہ پیش رفت پاکستان اور مالدیپ کے درمیان معاشی اور عوامی روابط کو مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس سے دونوں ممالک کے شہریوں کو سفر کی سہولت کے ساتھ ساتھ کاروباری اور سیاحتی مواقع بھی میسر آئیں گے۔
اب تک کی کہانی مالدیپ
- عرفات منہاس نے پراپر آل راؤنڈر کی تعریف بیان کر دی
- ساف چیمپئن شپ: بھارت کی مالدیپ کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ یقینی
- ساف چیمپئن شپ میں پاکستان کی مالدیپ کے خلاف 3-0 سے شاندار فتح











