around.pk
Friday, 27 November 2026
⛅ کراچی 26°☀ لاہور 20°☀ اسلام آباد 17°
پاکستان

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد پر خصوصی انتظامات

سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ نے غیر ملکی وفود کی میزبانی کے لیے اسلام آباد بھر میں بیوٹیفکیشن، صفائی، برینڈنگ اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

around.pk·5m ago

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی، دلکش برینڈنگ اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارات اور ریڈ زون کو رنگا رنگ برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، جبکہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اہم شاہراہوں، انٹر چینجز اور پلوں پر دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنے کے لیے سہ ملکی قومی پرچم نصب کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد بھر میں خوش آمدید سمیت دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل اسٹیمرز اور سکرینز پر پیغامات آویزاں کردیے گئے ہیں۔ اسی طرح غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اہم شاہراہوں پر پیچ ورک، لین مارکنگ، کرب اسٹونز سمیت ضروری تعمیر و مرمت کے کام بھی مکمل کیے گیا۔

شہر کی اہم ترین شاہراہوں، گرین بیلٹس اور انٹرچینجز کے لوپس پر ہارٹیکلچر اور موسم سرما کی مناسبت سے پھول بھی لگائے گئے ہیں، جبکہ سڑکوں، انڈر پاسز اور انٹر چینجز پر صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفود کی آمد و رفت کے راستوں پر ٹریفک کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی تمام متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں گی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ غیر ملکی وفود کی میزبانی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے اور اس اہم موقع پر اسلام آباد کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اب تک کی کہانی اسلام آباد پولیس

  1. اسلام آباد پولیس کی ڈولفن فورس میں جلد بھرتیاں، عمر کی حد 30 سال مقرر
  2. اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت
  3. اسلام آباد میں احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان، مقدمہ درج اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  4. اسلام آباد پولیس میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی: رشوت لے کر بھکاری خاتون کو فرار کرانے پر کانسٹیبل گرفتار
پوری ٹائم لائن دیکھیں →

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں