around.pk
Friday, 27 November 2026
⛅ کراچی 24°☀ لاہور 17°☀ اسلام آباد 14°
ٹیکنالوجی

جی ٹی اے 6 میں 44 سال پرانا بنگالی گانا شامل، عالمی توجہ حاصل کرنے لگا

ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 میں 1982 کا بنگالی ڈسکو گانا 'آج شنیبار' بطور ساؤنڈ ٹریک شامل کیا گیا ہے، جس سے 71 سالہ گلوکارہ روپا بسواس کو چار دہائیوں بعد عالمی شہرت مل رہی ہے۔

around.pk·26m ago

مشہور ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو کے نئے ایڈیشن جی ٹی اے 6 میں ایک چار دہائیوں سے زیادہ پرانے بنگالی گانے کی شمولیت نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ گانا 1982 میں ریلیز ہونے والی البم 'ڈسکو جاز' کا حصہ تھا اور اس کا عنوان 'آج شنیبار' ہے۔ گیم میں اسے ان گیم ریڈیو اسٹیشن 'ورلڈ وائیڈ ایف ایم' پر شامل کیا گیا ہے، جہاں کھلاڑی گیم کی فرضی امریکی ریاست لیونیڈا میں سفر کے دوران اسے سن سکتے ہیں۔

اس گانے کی آواز 71 سالہ بھارتی گلوکارہ روپا بسواس ہیں، جنہیں چار دہائیوں سے زائد عرصے بعد اپنے اسی گانے کی وجہ سے نئی شہرت مل رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نے اس غیر متوقع کامیابی پر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے جذباتی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی درست معلومات نہیں کہ یہ گانا گیم تک کیسے پہنچا۔

روپا بسواس کے مطابق ان کے گانوں کے لائسنس رکھنے والی ریکارڈ کمپنی نے 'آج شنیبار' کو جی ٹی اے 6 کے لیے پیش کیا تھا، تاہم انہیں اس پورے عمل کی تفصیلات معلوم نہیں تھیں۔ انہیں اس شمولیت کا علم بھی حال ہی میں ہوا، جب ان کے بیٹے دیبیان اور بہو سومیٹا نے انہیں فون کر کے یہ خوشخبری سنائی۔

واضح رہے کہ ویڈیو گیم انڈسٹری میں پرانے اور کم معروف گانوں کی شمولیت کا رجحان گزشتہ برسوں میں بڑھتا جا رہا ہے، کیونکہ اس طرح کے ٹریکس نئی نسل کے سامعین تک پہنچتے ہیں اور عالمی سطح پر وائرل بھی ہو جاتے ہیں۔ جی ٹی 6 میں شامل یہ بنگالی ڈسکو گانا بھی اب نوجوان گیمرز اور موسیقی کے شائقین تک پہنچ رہا ہے۔

اس پیش رفت سے روپا بسواس کے کیریئر کو ایک نئی عالمی پہچان مل رہی ہے، اور یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیجیٹل تفریحی پلیٹ فارمز، خاص طور پر ویڈیو گیمز، پرانی موسیقی کو دوبارہ متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اب تک کی کہانی گرینڈ تھیفٹ آٹو 6

  1. جی ٹی اے 6 نے ریلیز کے پہلے روز 2.36 ارب ڈالر کی کمائی کر لی
  2. جی ٹی اے 6 کی تاریخی لانچ کے باوجود پلے اسٹیشن 5 صارفین کو کریش کا مسئلہ درپیش
  3. برطانیہ میں جی ٹی اے 6 کی مقبولیت، چھٹیوں میں 56 فیصد اضافہ
  4. یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ نے 52 گھنٹے جاگ کر جی ٹی اے 6 کی مرکزی کہانی مکمل کر لی
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
گرینڈ تھیفٹ آٹو 6لیونیڈاآج شنیبارڈسکو جازروپا بسواسورلڈ وائیڈ ایف ایم

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں