around.pk
Saturday, 28 November 2026
☀ کراچی 27°☀ لاہور 21°☀ اسلام آباد 18°
پاکستان

کراچی: غیر قانونی فلورز مسمار کرنے کا حکم، عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی بھر میں غیر قانونی اضافی فلورز منہدم کرنے اور ایڈمن سوسائٹی عمارت حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

around.pk·just now

کراچی: ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) عابد سلیم قریشی نے شہر بھر میں عمارتوں کے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تمام اضافی فلورز کو منہدم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عمارتوں سے متعلق حادثات کی روک تھام اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔

نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ایس بی سی اے عابد سلیم قریشی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فرحان قیصر کے ہمراہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے لیے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران متعلقہ افسران نے انہیں پیش آنے والے حادثے کے ممکنہ اسباب اور جائے وقوع سے ملبہ ہٹانے کے حوالے سے جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت سامنے آنے پر ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمارتوں میں تعمیر کیے گئے تمام غیر قانونی فلورز کو منہدم کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کا راستہ روکا جاسکے۔

اب تک کی کہانی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی

  1. ایڈمن سوسائٹی عمارت گرنے کے واقعے پر ایس بی سی اے کے مزید 12 افسران معطل
  2. آباد کا سندھ حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم: قانونی عمارتیں ڈی سیل نہ کی گئیں تو تعمیراتی کاروبار بند
  3. کراچی: ایڈمن سوسائٹی عمارت حادثے کیس میں چار ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ، عدالت نے مالک اور ٹھیکیدار کی عدم نامزدگی پر سوال اٹھا دیے
  4. کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ایکشن، ڈی جی ایس بی سی اے اور 16 افسران معطل
پوری ٹائم لائن دیکھیں →

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں