شمالی وزیرستان: خوارجی عناصر کی جانب سے بچوں کو انسانی ڈھال بنانے کے مزید شواہد سامنے
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بچنے کے لیے خوارجی عناصر کی جانب سے معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے مزید ویڈیو شواہد سامنے آ گئے ہیں۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بچنے کے لیے خوارجی عناصر کی جانب سے معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے مزید ویڈیو شواہد سامنے آ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیوز واضح طور پر ظاہر کرتی ہیں کہ خوارجی عناصر بچوں کو اپنے آگے اور پیچھے رکھ کر نقل و حرکت جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی نہ کی جا سکے۔
سامنے آنے والے شواہد میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوارجی عناصر کھلے میدان ہوں یا مدرسے کا ماحول، ہر جگہ بچوں کے درمیان پناہ لیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہ عناصر دانستہ طور پر بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاکہ سیکیورٹی فورسز ان کے خلاف کارروائی سے گریز کریں اور معصوم جانوں کو خطرے میں ڈال کر خود کو محفوظ رکھ سکیں۔
ماہرین کے مطابق بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا خوارجی عناصر کی بزدلانہ سوچ اور انسانی جانوں کے لیے ان کی بے حسی کا واضح ثبوت ہے۔ یہ عمل نہ صرف بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے بلکہ معصوم بچوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرے میں ڈالتا ہے، جنہیں ایسے عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان سمیت قبائلی علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا اور مقامی آبادی کو تحفظ فراہم کرنا ہے، تاہم خوارجی عناصر کی جانب سے بچوں کو ڈھال بنانے کا عمل سیکیورٹی اداروں کے لیے ایک اضافی چیلنج ہے جس پر انسانی حقوق کے علمبرداروں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ سرکاری طور پر ایسے عناصر کو فتنۃ الخوارج کا نام دیا جاتا ہے اور ان کے خلاف آپریشنز میں عام شہریوں بالخصوص بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز پیشہ ورانہ مہارت اور احتیاط کے ساتھ کارروائیاں انجام دے رہی ہیں تاکہ معصوم جانوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
اب تک کی کہانی سکیورٹی فورسز
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے بھیس میں فرار ہونے کی کوشش ناکام
- راولاکوٹ میں بچی کی ہلاکت کے واقعے پر پروپیگنڈا سازش بے نقاب، آڈیو لیک منظر عام پر
- بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک










