فیول سبسڈی اسکیم: صارفین کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ سے تجاوز کر گئی
وزیراعظم کی ہدایت پر شروع کی گئی ٹارگٹڈ فیول سبسڈی اسکیم کے تحت اب تک 52 ارب روپے کے ٹوکن استعمال ہو چکے ہیں اور صارفین کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
وزیراعظم شہباز شریف نے فیول سبسڈی اسکیم کی کامیابی اور عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 10 کروڑ ٹوکن استعمال کیے جا چکے ہیں جن کی مالیت 52 ارب روپے ہے، جبکہ مستفید صارفین کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس ٹارگٹڈ اسکیم کے تحت روزانہ اوسطاً 1 لاکھ 50 ہزار نئے صارفین کی رجسٹریشن کو عوامی اعتماد اور حکومتی اقدامات کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور وسائل کو شفاف اور مؤثر انداز میں مستحقین تک پہنچانے کے لیے وفاقی حکومت کے تمام متعلقہ ادارے اور وزارتیں مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل نہ کرنے کے لیے یہ اسکیم شروع کی گئی تھی اور ستمبر میں آغاز کے بعد سے اب تک ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارتِ خزانہ، وزارتِ پٹرولیم، وزارتِ اطلاعات و نشریات اور دیگر متعلقہ اداروں کی مربوط کاوشوں سے اسکیم پر مؤثر عمل درآمد ممکن ہوا ہے۔
اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جس سے عام آدمی، محنت کش طبقے اور محدود آمدن والے خاندانوں کو براہ راست ریلیف مل رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور معاشی مشکلات میں کمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسکیم پر عمل درآمد کے دوران شفافیت، مؤثر نگرانی اور عوام کو سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم سے مستفید ہونے والے شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اب تک کی کہانی وزارت اطلاعات و نشریات
- عطااللہ تارڑ کا صوبوں کے معاملے پر عوامی رائے کی شرط پر زور
- وزیراعظم اپنا گھر پروگرام: 100 ارب روپے سے زائد قرضے تقسیم، ایک لاکھ 87 ہزار شہری مستفید











