علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام میں شریک طلبا سے خطاب
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ History
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، پروگرام میں پاکستان بھر کے 21 اسٹیشنز سے 6,150 سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوئے۔
میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں دہشت گردی، فتنہ الہندوستان، ریاست مخالف پروپیگنڈا، افغانستان، سوشل میڈیا اور گورننس پر اظہارِ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے بچوں سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور دیگر دہشت گرد عناصر تشدد کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ History
ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق، بالخصوص لاپتہ افراد کے عنوانات کو ریاست مخالف بیانیے اور دہشت گردی کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف حکومت بلوچستان اور سکیورٹی فورسز مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہی ہیں۔
سرفراز بگئی نے کہا کہ افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کو اپنے عالمی وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، مقبول بیانیہ ہمیشہ حق کا بیانیہ نہیں ہوتا، پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہی حق کا ساتھ دینا ہے، بلوچستان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے، بلوچ عوام کی ترقی، خوشحالی اور بقا پاکستان کی مضبوطی میں ہے۔
راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان
اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف
وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع
ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع
کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو
یہ کہانی کیسے آگے بڑھی
- پشاور ہائیکورٹ: پاکستان میں مقیم 2 افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم
- بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، سہیل آفریدی
- وزیراعظم کا ٹیکس اہداف کے حصول کیلیے انفورسمنٹ اقدامات تیز کرنے کا حکم
- کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج
- لاہور اسکائی لائن پر پاکستان کی سب سے بڑی تھری ڈی اسکرین نصب
- ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع