اچکزئی کا نئے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کیلیے وزیراعظم کو خط
موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان آئینی مدت مکمل ہونے کے باوجود عہدے پر ہیں، شرکا، محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے آئینی عمل کے آغاز کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ SouthAsians & Diaspora
محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی، آئینی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محمود خان اچکزئی نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے لیے وزیراعظم کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔
تحریک تحفظ آئین نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان آئینی مدت مکمل ہونے کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے ہیں، وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کرکے نئے الیکشن کمیشن کی تقرری کا عمل فوری شروع کریں۔
اجلاس میں بانی چیئرمین کی صحت پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تحریک نے مطالبہ کیا کہ بانی چیئرمین کی ہمشیرگان اور ذاتی معالجین کو فوری ملاقات اور رسائی دی جائے۔
تحریک تحفظ آئین نے بانی چیئرمین کا الشفاء ہسپتال میں اہل خانہ اور ذاتی معالجین کی نگرانی میں مکمل طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔
اجلاس میں بانی چیئرمین کی صحت اور رہائی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور مشترکہ جدوجہد کے لیے بہتر رابطہ کاری پر زور دیا گیا۔
تحریک تحفظ آئین نے آزاد کشمیر میں سینیٹر مشتاق احمد خان، ان کے ساتھیوں اور گرفتار کشمیری مظاہرین کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
نئے صوبوں کے معاملے پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ
دریں اثنا نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ News
ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے نئے صوبوں کے حوالے سے اے پی سی بلانے کا بھی فیصلہ کیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 28 ویں ترمیم کا شعبہ ظاہر کر دیا، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے اس معاملے پر باقی جماعتوں کو بھی اینگیج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی متوقع ہے، اپوزیشن اتحاد امیر جماعت اسلامی، اے این پی، شاہد خاقان عباسی اور آفتاب شیر پاؤ سے بھی ملاقات کرے گا۔
کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری
کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی
کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں
نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی
کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو