آئل ٹینکرز اور گڈز ٹرانسپورٹر کی ہڑتال جاری، کل وفاق و سندھ حکومت سے مذاکرات ہوں گے
وزیر پیٹرولیم نے آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو کل اسلام آباد بلایا ہے
گڈز ٹرانسپورٹر کی پہیہ جام ہڑتال اتوار کو دوسرے روز بھی جاری رہی، کل پیر کو وفاقی و سندھ حکومت سے مذاکرات ہوں گے۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو دوسرے دن بھی ہماری ملک گیر ہڑتال جاری ہے پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز ہڑتال پر ہیں کل پیر کو وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔ ExecutiveBranch
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، منسٹری پورٹ اینڈ شیپنگ، فنانس اور پیٹرولیم کے نمائندے موجود ہوں گے، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو بتانا چاہتا ہوں صرف یقین دہانی پر ہڑتال ختم نہیں کریں گے، دسمبر کی ہماری ملک گیر ہڑتال میں ہمارے ساتھ غلط بیانی کی گئی تھی، مطالبات کی منظوری تک ہماری ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔
آئل ٹینکرز مالکان اور وزیرپیٹرولیم میں مذاکرات بھی کل ہوں گے
اس ضمن میں وزیر پیٹرولیم نے آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کو ملاقات کے لئے پیر کو اسلام آباد بلایا ہے۔
آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی کے مطابق ہم چار رکنی وفد کے ساتھ وفاقی وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کریں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم سے پیر کو شام 5بجے ملاقات ہوگی، ملاقات میں ہمارے مطالبات منظور ہوئے تو اجلاس کے بعد اس کا اعلان ہوگا اگر ملاقات میں مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔ ExecutiveBranch
وزیراعلیٰ وعدے کے مطابق مدراس کی رجسٹریشن کا مسئلہ حل کریں، اتحاد تنظیمات مدارس خیبرپختونخوا
آئل ٹینکرز اور گڈز ٹرانسپورٹر کی ہڑتال جاری، کل وفاق و سندھ حکومت سے مذاکرات ہوں گے
میر رضا نے قتل سے قبل کن دو افراد سے فون پر بات کی تھی؟ تفصیلات مل گئیں
پی ٹی آئی احتجاج؛ دونوں بازوؤں سے محروم شخص ڈنڈے و پتھر مارنے کے الزام میں گرفتار
مکہ باہمی دفاعی معاہدہ خطے میں امن کی ضمانت فراہم کرے گا، اراکین پارلیمنٹ
تحصیل غازی کو وفاق میں شامل نہیں کیا گیا نوٹی فکیشن جعلی ہے، کے پی حکومت
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو
یہ کہانی کیسے آگے بڑھی
- بلوچستان کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری
- آزاد کشمیر انتخابات، باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ، نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری
- حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹ کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
- وفاقی کابینہ نے یشنل ہاؤسنگ پالیسی ایکشن پلان، انفارمیشن سیکیورٹی فریم ورک کی منظوری دے دی
- سندھ حکومت نے کراچی کیلیے پانی اور سیوریج کے بلوں کی شرح میں اضافہ کردیا
- وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع