12 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

Advertisement
پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات، باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ، نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری

اراؤنڈ نیوز
10 اگست 2026 · 5:34 شام · 31 ویوز
WA f X
آزاد کشمیر انتخابات، باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ، نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری

انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا Campaigns& Elections

آزاد کشمیر میں تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی دنگل کا آغاز ہوگیا، قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026ء کے اس مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے اضلاع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

Advertisement

ایکسپریس نیوز کے مطابق تیسرے مرحلے کے اس انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شام پانچ بجے ختم ہوگیا جس کے بعد پریزائڈنگ افسر نے پولنگ ایجنٹ کے سامنے بیلٹ باکسز کھول دیے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے الزام لگایا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کو انتخابی عمل کی نگرانی سے روکنا شفاف انتخابات کے منافی ہے، الیکشن کمیشن فوری مداخلت کرے۔ Campaigns& Elections

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں کسی بھی رکاوٹ یا بے ضابطگی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن فوری ازالہ کرے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آج کے انتخابات پر ہمارے تحفظات ہیں، ایل اے 15 اور 16 میں نو شکایات الیکشن کمیشن کو جمع کروا دی ہیں، ہمارے پولنگ اسٹاف کی پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت نہیں ملی۔

واضح رہے کہ شیڈول میں تبدیلی کے باعث ڈویژن پونچھ کے 5 اور سدھنوتی کے 2 حلقوں میں انتخابات پہلے ہی مؤخر کر دیے گئے تھے۔

انتخابی دنگل میں مسلم کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور اور آئی پی پی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے حصہ لیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار ووٹرز کا اندراج ہے۔ انتخابی عمل کے نگرانی اور پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے چاروں حلقوں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر پولنگ ہوئی تھی جس میں مسلم لیگ ن نے 9 نشستوں پر اپنا قبضہ جمایا تھا جبکہ پیپلز پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کی تھیں۔ TravelGuides & Travelogues

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی جس میں مسلم لیگ ن 15 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ پیپلز پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کیں۔

اب تک آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مجموعی 45 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن 24 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ پیپلز پارٹی 10 نشستیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری

کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی

کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں

نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی

کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو

یہ کہانی کیسے آگے بڑھی

  1. بلوچستان کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری
  2. بلوچستان میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، عوام کا جوش و خروش دیدنی
Advertisement