بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، سہیل آفریدی
بانی پی ٹی آئی کی فیملی گارنٹی دیتی ہے کہ ملاقات کے بعد وہ کوئی سیاسی بات نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ پختونخوا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جمعرات کے دن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائی گئی تو رات 10 بجے پورے پاکستان کو ڈی چوک بنا دیں گے، اگر بانی چیئرمین کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم اور عہدوں پر موجود لوگ ہوں گے۔ SouthAsians & Diaspora
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جمعرات والے دن تمام پارلیمنٹرین اڈیالہ جیل جائیں گے جبکہ کل تمام پارلیمنٹرین سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے، بانی پی ٹی آئی کی فیملی گارنٹی دے رہی کہ ہم سیاسی بات نہیں کریں گے، ہماری گارنٹی مان کر ملاقات کروائیں وہ سیاسی بات نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا صرف یہی مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بہترین علاج ہونا چاہئے، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی دونوں کی صحت خراب ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے اور وہ نا حق جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جب اغوا کیا گیا وہ بالکل فٹ تھے، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کا ذمہ دار پورا نظام ہے، حکومت، ججز، جیل انتظامیہ سب کے سب ملے ہوئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان نفرت اور غصے کی حالت میں ہے، نوجوانوں کو ملک میں اپنا مستقبل نظر نہیں آ رہا، پاکستان کا نوجوان یہ یزیدیت اور بے روزگاری برداشت ہی نہیں کر پا رہا، میں پورا پاکستان گھوم چکا ہوں، نوجوان باہر نکلنے کو تیار ہیں، جب یہ نوجوان باہر نکلے تو میں بھی نہیں سنبھال سکوں گا، 27 ستمبر کو پوری قوم باہر ہوگی اور پھر کسی کے پاس سنبھالنے کا موقع نہیں ہوگا۔
کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری
کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی
کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں
نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی
کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔ News
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو
یہ کہانی کیسے آگے بڑھی
- میر رضا قتل کیس میں پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا، دوبارہ مک مکا ہو سکتا ہے، خواجہ آصف
- پشاور ہائیکورٹ: پاکستان میں مقیم 2 افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم
- علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹی
- لاہور اسکائی لائن پر پاکستان کی سب سے بڑی تھری ڈی اسکرین نصب