بلوچستان کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری
میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کی 6 جنرل نشستوں پر مجموعی طور پر 19 امیدوار مدمقابل ہیں
بلوچستان کے تین اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کی 6 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ Maps
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق دوسرے مرحلے کے ان انتخابات میں مجموعی طور پر 19 امیدوار مدمقابل ہیں۔ متعلقہ حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 5 ہزار 546 ہے، جن میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کی سہولت کے لیے 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 2 مردوں، 2 خواتین جبکہ 4 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ سکیورٹی کے پیش نظر 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 2 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ Campaigns& Elections
کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری
کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی
کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں
نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی
کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو LanguageResources