بنوں میں فائرنگ سے ایف سی کا اہلکار شہید
تھانہ ڈومیل کی حدود میں بخملی پیٹرول پمپ مارکیٹ کے قریب نامعلوم مُسلح افراد نے اہلکار برخان کو شہید کیا، پولیس
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کا اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود میں بخملی پیٹرول پمپ مارکیٹ کے قریب نامعلوم مُسلح دہشتگردوں نے فرنٹیئر کور کے اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور اہلکار موقع پر شہید ہوگیا۔ جس کی شناخت برخان سکنہ عمل خیل ڈومیل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد شہید اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے کارروائی بھی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان
اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف
وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع
ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع
کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو