تحریک کا نام انصاف کے ساتھ رکھا ہے اور ہمیں اپنے بانی چیئرمین کو رہا کروانا اور انصاف لینا ہے، سہیل آفریدی
تحریک کا نام انصاف کے ساتھ رکھا ہے اور ہمیں اپنے بانی چیئرمین کو رہا کروانا اور انصاف لینا ہے، سہیل آفریدی
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز ضلع خیبر سے کر دیا اور دعویٰ کیا کہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے جمرود میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر کے لیے اسٹریٹ موومنٹ شروع ہوگئی ہے، اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز باب خیبر سے ہوگیا ہے اور اختتام اسلام آباد میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس تحریک کا نام ’انصاف کے ساتھ‘ رکھا ہے، ہمیں اپنے بانی چئیرمین کو رہا کروانا ہے، ہمیں ایسا قانون لانا ہے جو کمزور اور طاقت ورکے لیے برابر ہو۔
سہیل آفریدی نے کارکنوں سے کہا کہ امیر اور غریب کو ایک درجہ دینا ہے انصاف کے ساتھ، انصاف کے ساتھ جابر اور ظالم کو کٹہرے میں لانا ہے اور 27 ستمبر کو تاریخ بدلنے اور تقدیر بدلنے کے لیے نکلنا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 ستمبر کو 20 لاکھ لوگ اسلام آباد جائیں گے، عمران خان رہائی موومنٹ کی رکنیت 5 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہیں اور اس کے لیے سب سے زیادہ ممبر شپ پنجاب سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے جمہوریت کو دفن کیا وہ نوجوانوں کا جذبہ جنون دیکھ لیں، پاکستان میں انصاف کا نظام ختم ہوچکا ہے، اسی لیے ہم انصاف کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔ GeographicReference
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گزشتہ ہفتے پشاور میں جلسے میں اعلان کیا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو مارچ کریں گے۔
راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان
اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف
وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع
ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع
کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو