کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق
متوفی موٹرسائیکل خود چلا رہا تھا، شناخت 15 سالہ ساگر کے نام سے ہوئی
شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی قریب مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چمڑا چورنگی کے قریب کم عمر موٹرسائیکل سوار مزدا ٹرک کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 15 سالہ ساگر ولد رجب کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا حکم داد نے بتایا کہ حادثہ مزدا ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر کے ٹرک کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
انھوں نے بتایا کہ متوفی لڑکا کورنگی کا رہائشی تھا جس کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔
راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان
اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف
وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع
ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع
کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو