12 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

Advertisement
پاکستان

لاہور: امتحانات میں فیل ہونے پر بچہ دلبرداشتہ، گھر چھوڑ کر کراچی پہنچ گیا

اراؤنڈ نیوز
12 اگست 2026 · 1:57 شام · 31 ویوز
WA f X
لاہور: امتحانات میں فیل ہونے پر بچہ دلبرداشتہ، گھر چھوڑ کر کراچی پہنچ گیا

لاہور میں گمشدگی کا مقدمہ درج، کراچی آرٹلری تھانہ پولیس نے لڑکے کو تلاش کرکے لاہور سے آئے والدین کے حوالے کردیا

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے لاہور سے لاپتا 14 سالہ لڑکے کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کرالیا۔

Advertisement

ساؤتھ پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں انکشاف ہوا ہے کہ لڑکا امتحانات میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر گھر سے نکل گیا تھا اور لاہور سے کراچی آ گیا تھا، بچے کے والدین کی جانب سے لاہور میں گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا، تھانہ آرٹلری میدان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو تلاش کر کے بحفاظت بازیاب کیا ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

بچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی، ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی اور ایس ایچ او تھانہ آرٹلری میدان کامران اشعر کا دلی شکریہ ادا کیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔

راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان

اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع

ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع

کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔ News

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو

یہ کہانی کیسے آگے بڑھی

  1. ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کا امکان
  2. لاہور؛ پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت، انکوائری رپورٹ میں اہم انکشاف
  3. آزاد کشمیر انتخابات، باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ، نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری
  4. لاہور اسکائی لائن پر پاکستان کی سب سے بڑی تھری ڈی اسکرین نصب
Advertisement