12 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

Advertisement
پاکستان

لاہور اسکائی لائن پر پاکستان کی سب سے بڑی تھری ڈی اسکرین نصب

اراؤنڈ نیوز
12 اگست 2026 · 6:27 صبح · 30 ویوز
WA f X
لاہور اسکائی لائن پر پاکستان کی سب سے بڑی تھری ڈی اسکرین نصب

’دی بگ ون‘ کو نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر کی طرز پر تیار کیا گیا ہے، سی بی ڈی پنجاب

سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) نے لاہور کی اسکائی لائن پر پاکستان کا سب سے بڑی تھری ڈی اسکرین’دی بگ ون‘ نصب کردی۔

Advertisement

سی بی ڈی ورٹیکس پر نصب کی جانے والی جدید اسکرین کا سائز 122 بائی 70 فٹ ہے جو لاہور کی اسکائی لائن پر پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل کینوس کے طور پر متعارف کرائی گئی ہے، اس اسکرین پر تصاویر، ویڈیوز اور تھری ڈی اینیمیشنز پیش کی جا سکیں گی۔

سی بی ڈی پنجاب کے مطابق ’دی بگ ون‘ کو نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر کی طرز پر تیار کیا گیا ہے، جو ملکی و بین الاقوامی برانڈز کیلئے بڑے پیمانے پر تشہیر کا جدید پلیٹ فارم فراہم کرے گی، سی بی ڈی ورٹیکس پر نصب یہ ڈیجیٹل کینوس برانڈز کو اپنی مصنوعات، شناخت اور کہانی کو منفرد اور بڑے انداز میں پیش کرنے کا موقع دے گا۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے ’دی بگ ون‘ کو جدت اور ٹیکنالوجی کی سوچ کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب پاکستان کے پہلے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور پہلے آئی ٹی سٹی کے بعد ایک اور منفرد منصوبہ لے کر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ’دی بگ ون‘ سی بی ڈی پنجاب کا ایک اور بڑا تکنیکی سنگ میل ہے اور یہ بڑے برانڈز کیلئے اپنی مصنوعات اور شناخت نمایاں کرنے کا نیا اور جدید پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔

عمران امین کے مطابق ’دی بگ ون‘ کو کمرشل ایڈورٹائزنگ کیلئے استعمال کیا جائے گا اور یہ لاہور کے ڈیجیٹل لینڈ سکیپ کو ایک نئی شناخت دے گی، بڑے برانڈز بڑے پلیٹ فارم پر اپنی شناخت منواتے ہیں، جبکہ ’دی بگ ون‘ برانڈز کو اپنی مصنوعات اور کہانی بڑے اور مؤثر انداز میں عوام کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

سی بی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ جدید تھری ڈی اینامورفک ٹیکنالوجی سے مزین یہ اسکرین لاہور کے شہری منظرنامے میں ڈیجیٹل تشہیر کے نئے رجحانات متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ شہر کی جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی شناخت کو بھی اجاگر کرے گی۔

راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان

اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع

ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع

کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو

یہ کہانی کیسے آگے بڑھی

  1. پشاور ہائیکورٹ: پاکستان میں مقیم 2 افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم
  2. لاہور؛ پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت، انکوائری رپورٹ میں اہم انکشاف
  3. بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، سہیل آفریدی
  4. علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹی
  5. این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، ہنی ٹریپ اور سائبر بلیک میلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب
  6. لاہور: امتحانات میں فیل ہونے پر بچہ دلبرداشتہ، گھر چھوڑ کر کراچی پہنچ گیا
Advertisement