12 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

Advertisement
پاکستان

لاہور؛ پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت، انکوائری رپورٹ میں اہم انکشاف

اراؤنڈ نیوز
10 اگست 2026 · 10:11 صبح · 33 ویوز
WA f X
لاہور؛ پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت، انکوائری رپورٹ میں اہم انکشاف

جوڈیشل مجسٹریٹ کامران کرامت نے اپنی انکوائری رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جمع کرا دی ہے۔

ٹاؤن شپ پولیس کی حراست میں 2 خواتین کی ہلاکت کے معاملے پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 176 کے تحت جوڈیشل انکوائری مکمل کرلی گئی۔

Advertisement

جوڈیشل مجسٹریٹ کامران کرامت نے انکوائری رپورٹ میں خواتین پر تشدد کے الزام کی تردید کی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ازخود دونوں خواتین کی لاشوں کا معائنہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق دورانِ انکوائری خواتین پر تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے، جبکہ دونوں خواتین کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

انکوائری رپورٹ میں تھانہ ٹاؤن شپ کے ایس ایچ او کو دونوں خواتین کا پوسٹ مارٹم کروانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی حتمی وجوہات کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کامران کرامت نے اپنی انکوائری رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جمع کرا دی ہے۔

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری

کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی

کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں

نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی

کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔ GeographicReference

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو

یہ کہانی کیسے آگے بڑھی

  1. کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی
  2. لاہور اسکائی لائن پر پاکستان کی سب سے بڑی تھری ڈی اسکرین نصب
  3. پی ٹی آئی رہنما قتل کیس میں اہم پیشرفت، عبداللہ طاہر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا
  4. لاہور: امتحانات میں فیل ہونے پر بچہ دلبرداشتہ، گھر چھوڑ کر کراچی پہنچ گیا
  5. ڈیرہ اسماعیل خان میں سی پیک روڈ پر فائرنگ سے موٹروے پولیس کے 2 اہلکار زخمی
Advertisement