12 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

Advertisement
پاکستان

تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا نے مجموعی طور پر کتنا قرض لے رکھا تھا تفصیلات سامنے آگئی ہیں

اراؤنڈ نیوز
12 اگست 2026 · 5:26 شام · 38 ویوز
WA f X
تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا نے مجموعی طور پر کتنا قرض لے رکھا تھا تفصیلات سامنے آگئی ہیں

تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا نے مجموعی طور پر کتنا قرض لے رکھا تھا تفصیلات سامنے آگئی ہیں

کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میررضا کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں تفتیشی حکام نے 10 افراد کی فہرست تیار کرلی ہے اور انہیں  پوچھ گچھ کے لیے طلب  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے لیے فہرست میں شامل افراد سے میر رضا نے قرضہ لے رکھا تھا۔

ایکسپریس نیوز نے فہرست میں شامل افراد اور قرض کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، جس کے مطابق میر رضا نے مبینہ طور پر عابد نامی شخص سے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کا قرضہ لے رکھا تھا، مونی نامی شخص نے میر رضا کو پانچ لاکھ روپے قرض دے رکھا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر 10 افراد سے پانچ کروڑ روپے سے زائد قرضے کی تفصیلات مرتب کرلی گئی ہیں۔

تفتیشی ذرائع نے کہا کہ فہرست میں شامل افراد سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مقتول میر رضا کی لاش 29 جولائی 2026 کو گلستان جوہر سے ملی تھی بعد ازاں قتل کو مبینہ خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی تاہم شدید احتجاج اور پولیس سرجن کی جانب سے شبہات کے بعد 8 اگست کو قبرکشائی کرکے 8 رکنی بورڈ نے رپورٹ تیار کی تھی، جس میں موت کی وجوہات کی تفصیلات دی گئی تھیں۔

میڈیکل ٹیم کی نئی رپورٹ کے بعد حکومت کی جانب سے تفتیشی ٹیم بھی تبدیل کردی گئی اور عامر فاروقی کی سربراہی میں نئی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مقتول کے والدین اور وکیل کی درخواست میں مزید دو ارکان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان

اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع

ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع

کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو

یہ کہانی کیسے آگے بڑھی

  1. مقتول میر رضا کے اہل خانہ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست نہیں کی تھی، ذرائع سندھ حکومت
  2. مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار عمران کا بیان بھی سامنے آگیا
  3. تحریک کا نام انصاف کے ساتھ رکھا ہے اور ہمیں اپنے بانی چیئرمین کو رہا کروانا اور انصاف لینا ہے، سہیل آفریدی
Advertisement