12 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

Advertisement
پاکستان

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کا امکان

اراؤنڈ نیوز
10 اگست 2026 · 4:48 صبح · 28 ویوز
WA f X
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کا امکان

تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تجویز جمع کرادی

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے جاری بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے بعد آئندہ ماہ سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی مد میں دیا جانے والا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف رواں ماہ اگست میں اپنی مدت پوری کر لے گا۔ یہ ریلیف جون 2026 سے نافذ تھا، جس کے تحت صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ پہنچ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس ریلیف کے خاتمے کے بعد اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے لاگو کیے جانے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کروا دی ہے، جس میں صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ اضافہ تقریباً ایک روپے فی یونٹ بنتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے کیا جائے گا۔

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری

کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی

کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں

نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی

کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو

یہ کہانی کیسے آگے بڑھی

  1. پختونخوا کےعوام کا پاک، سعودی، ترکیہ ’تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے‘ کابھرپور خیرمقدم
  2. پشاور ہائیکورٹ: پاکستان میں مقیم 2 افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم
  3. وزیراعظم کا ٹیکس اہداف کے حصول کیلیے انفورسمنٹ اقدامات تیز کرنے کا حکم
  4. اچکزئی کا نئے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کیلیے وزیراعظم کو خط
  5. سندھ حکومت نے کراچی کیلیے پانی اور سیوریج کے بلوں کی شرح میں اضافہ کردیا
  6. ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع
Advertisement