12 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

Advertisement
پاکستان

ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع

اراؤنڈ نیوز
12 اگست 2026 · 7:52 شام · 54 ویوز
WA f X
ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع

خدمت مرکز میں لائسنسز، این او سیز، ویزا، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر تمام عوامی سہولتیں دستیاب ہوں گی

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت داخلہ اور تمام ذیلی اداروں کی مکمل سہولتیں ایک چھت تلے ملیں گی، جس کے تحت ایف 6 میں جدید ترین خدمت مرکز تعمیر کیا جارہا ہے۔ GeographicReference

Advertisement

ایکسپریس نیوز کے مطباق وزارت داخلہ کے تحت ذیلی اداروں کی سہولیات عوام کو ایک چھت تلے فراہم کرنے کیلیے وزارت داخلہ کے جدید ترین پہلے خدمت مرکز کی تعمیر شروع ہوگئی۔

خدمت مرکز میں لائسنسز، این او سیز، ویزا، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور وزارتِ داخلہ کے زیرِ انتظام دیگر تمام عوامی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف6 میں زیرِ تعمیر  خدمت مرکز کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں  کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ متعلقہ حکام کو منصوبے کو قلیل مدت میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جس قدر جلد ہو خدمت مرکز کو فنکشنل کیا جائے، خدمت مرکز میں جدید پبلک ڈیلنگ ہال، سروس کاؤنٹرز اور کشادہ ویٹنگ ایریا قائم کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ خدمت مرکز کے قیام کا مقصد شہریوں کو ایک ہی جگہ پر تیز، آسان اور باوقار سرکاری خدمات فراہم کرنا ہے۔ جدید، مربوط اور عوام دوست سروس ڈلیوری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایف6 کا خدمت مرکز ایک ماڈل منصوبہ ہے، جلد دیگر شہروں میں بھی عوام کی سہولت کے لیے ایسے خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ کو خدمت مرکز کے منصوبے اور تعمیراتی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف کمشنر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان

اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع

ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع

کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔ GeographicReference

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو

یہ کہانی کیسے آگے بڑھی

  1. میر رضا قتل کیس میں پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا، دوبارہ مک مکا ہو سکتا ہے، خواجہ آصف
  2. بلوچستان میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، عوام کا جوش و خروش دیدنی
  3. پختونخوا کےعوام کا پاک، سعودی، ترکیہ ’تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے‘ کابھرپور خیرمقدم
Advertisement