12 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

Advertisement
پاکستان

مشعال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک، سلمان اکرم راجہ پر پیسے لے کر ٹکٹ دینے کا الزام

اراؤنڈ نیوز
10 اگست 2026 · 3:57 شام · 26 ویوز
WA f X
مشعال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک، سلمان اکرم راجہ پر پیسے لے کر ٹکٹ دینے کا الزام

آپ نے بانی چیئرمین کے اکاؤنٹ کو استعمال کر کے اپنے حق میں ٹویٹس کر کے سازشیں کیں، مبینہ آڈیو

پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی اور سلمان اکرم راجہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں خاتون رہنما نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل پر پیسے لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ پریشر بار کونسل کے ممبرز نے بنانا ہے، جن کو آپ نے پیسے لے کر ٹکٹس دیے۔

مشعال یوسفزائی نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ سازشیں اور گروپ بندی کرکے ایسے وکلا کو ممبران بنایا جس کا آئی ایل ایف سے تعلق نہیں تھا، جنہوں نے اپنی فیسیں بڑھائیں، کروڑوں کی کنسلٹنسی لی، سازشیں ہوئی ہیں، جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ جواب دیں کدھر ہیں بار کونسل کے ممبرز، آپ نے بانی چیئرمین کے اکاؤنٹ کو استعمال کر کے اپنے حق میں ٹویٹس کر کے سازشیں کیں۔

مشال یوسفزئی نے سلمان اکرم راجا کی شلوار اتار کر دروازے پر ٹانگ دیسلمان اکرم راجا بری طرح بے نقابپی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی جاری ۔ سب کچھ عوام کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے@salmanAraja @yousafzai_62 pic.twitter.com/cqAkEp1tct

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے مبینہ آڈیو میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے بتاؤ میں نے کونسی سازش کی ہے؟ میری زندگی کا کوئی ایک ایسا لمحہ نہیں ہے جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے۔

سلمان اکرم راجہ نے مبینہ آڈیو لیک میں مشعال یوسفزئی سے پوچھا بتاؤ کونسی سازش کی اور کیا ہے میری سازش؟

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری

کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی

کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں

نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی

کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو

یہ کہانی کیسے آگے بڑھی

  1. اچکزئی کا نئے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کیلیے وزیراعظم کو خط
  2. سرائے مغل: ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی، فحش ویڈیوز اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرتے رہے
  3. این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، ہنی ٹریپ اور سائبر بلیک میلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب
Advertisement