وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع
غلام اللّٰہ شیخ کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں ممبر لا جبکہ غلام اللّٰہ شیخ 3 سال کیلئے ممبرنیپرا تعینات
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود کو تفویض سیکرٹری ریونیو ڈویژن کے اضافی چارج میں 3 ماہ کی توسیع دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے تقرر کے منتظر نیاز محمد خان جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کر دیا۔
عارف کریم جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن اور جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ناصرہ بتول جعفری جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کر دیا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ظفر علی شاہ اور مومن آغا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہسیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر علی احمد کو تفویض سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے چارج میں 3 ماہ توسیع دے دی گئی ہے۔ History
اس کے علاوہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے او ایس ڈی عمر وقار کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد، ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی نازیہ زمان کی گریڈ 19 میں ترقی، خدمات سندھ کے سپرد کر دی گئی،۔
تقرری کے منتظر محمد عرفان خان ڈپٹی سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات، بلوچستان میں تعینات پولیس سروس گریڈ 18 کے عبدالجبار 120 روز کیلئے معطل کر دیئے گئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔
اس کےعلاوہ غلام اللّٰہ شیخ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں ممبر لا مقرر جبکہ غلام اللّٰہ شیخ کو 3 سال کیلئے ممبر نیپرا تعینات کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان
اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف
وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع
ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع
کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔ History
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو