پختونخوا کےعوام کا پاک، سعودی، ترکیہ ’تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے‘ کابھرپور خیرمقدم
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے
خیبر پختونخوا کےعوام نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے کابھرپور خیرمقدم کیا ہے۔
خیبر پختونخوا کےعوام نے مکہ باہمی دفاعی معاہدے میں کلیدی کردار پر عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صوبے کےعوام نے تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مکہ باہمی دفاعی معاہدہ ایک اہم قدم ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے تمام اسلامی ممالک کو ایک مضبوط اور متحد بلاک کی شکل میں دیکھنے کا خواہاں رہا ہے ۔ پاکستان پوری دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور ہمیشہ بہتری اور استحکام کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے ۔ مکہ باہمی دفاعی معاہدے کا مقصد مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے، باہمی تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم عسکری قیادت کی کاوشوں اور ان کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اس معاہدے سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون مزید مضبوط ہوں گے ۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری
کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی
کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں
نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی
کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو
یہ کہانی کیسے آگے بڑھی
- پشاور ہائیکورٹ: پاکستان میں مقیم 2 افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم
- بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، سہیل آفریدی
- علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹی
- لاہور اسکائی لائن پر پاکستان کی سب سے بڑی تھری ڈی اسکرین نصب