پشاور ہائیکورٹ: پاکستان میں مقیم 2 افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم
وفاقی حکومت کو دو ماہ میں درخواست گزاروں کے کیس کا تعین کرنے کی ہدایت
پشاور ہائیکورٹ نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں کی پاکستان میں قیام کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے درخواست گزار افغان صحافیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت دو ماہ میں درخواست گزاروں کے کیس کا تعین کرے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار سید احسان اللہ صالحی اور سید منیر احمد افغان صحافی ہیں جو قانونی ویزے پر پاکستان آئے اور اس وقت پاکستان میں ہی مقیم ہیں، درخواست گزاروں کے مطابق انہوں نے سال 2026 میں فرانس میں آباد کاری کے لیے درخواستیں دی تھیں جو فی الحال زیر غور ہیں، فرانس کا سفارت خانہ انکے کیسز کی توثیق کرچکا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کو پاکستان میں قانونی طور پر قیام کے باوجود گرفتاری اور ملک بدری کا خدشہ ہے، اس ڈر کی وجہ سے وہ آزادانہ نقل و حرکت نہیں کرسکتے، اسپتالوں اور طبی سہولیات تک بھی رسائی نہیں ہے۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کی درخواستیں تیسرے ملک (فرانس) میں آباد کاری کے لیے زیر التواء ہیں، وفاقی حکومت 60 دن میں درخواست گزاروں کے کیسز کو دیکھیں، وفاقی حکومت اور متعلقہ ایجنسیز 60 دن تک درخواست گزاروں کو گرفتار نہ کریں، حکومت درخواست گزاروں کو افغانستان ڈی پورٹ نہ کرے، وفاقی حکومت 60 دن کی مدت کے اندر اپنا فیصلہ دینے سے قاصر رہتی ہے تو سیکرٹری وزارت داخلہ درخواست گزاروں کو عارضی اجازت نامہ جاری کریں۔
کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری
کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی
کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں
نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی
کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔ TVNetworks & Stations
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو
یہ کہانی کیسے آگے بڑھی
- ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کا امکان
- بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، سہیل آفریدی
- علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹی
- لاہور اسکائی لائن پر پاکستان کی سب سے بڑی تھری ڈی اسکرین نصب
- ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع