13 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

Advertisement
پاکستان

سردار عالمگیر خان کوش کا کچے میں سرنڈر پالیسی کے حوالے سے نمایاں کردار رہا ہے

اراؤنڈ نیوز
12 اگست 2026 · 6:02 صبح · 29 ویوز
WA f X
سردار عالمگیر خان کوش کا کچے میں سرنڈر پالیسی کے حوالے سے نمایاں کردار رہا ہے

سردار عالمگیر خان کوش کا کچے میں سرنڈر پالیسی کے حوالے سے نمایاں کردار رہا ہے

صادق آباد کے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود موضع بوہی واڑ میں رات گئے مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے سردار عالمگیر خان کوش سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔

Advertisement

پولیس کے مطابق یاسین کوش کے گھر مہمان آئے سردار عالمگیر خان کوش کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سردار عالمگیر خان کوش کا گارڈ معشوق علی اور میزبان یاسین کوش کا بیٹا ناظم بھی جاں بحق ہوگیا۔

مقتول سردار عالمگیر خان کوش کا تعلق کشمور کے علاقے گھیلوپور کے گاؤں میر صاحب کوش سے تھا، فائرنگ کا واقعہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا۔

جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کی گئیں، تھانہ احمد پور لمہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

سردار عالمگیر خان کوش کا کچے میں سرنڈر پالیسی کے حوالے سے نمایاں کردار رہا ہے۔

سابقہ دشمنی پر تہرے قتل کی واردات کے معاملے پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جبکہ شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتار کر لیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بستی شیر بہادر دینوں شاہ میں ڈیرے پر سوئے سردار عالمگیر، معشوق حسین اور ناظم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان

اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع

ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع

کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو

Advertisement