Security Forces Kill 15 Militants in Balochistan Operations Under Operation Radd-ul-Fitna 3 | Express News
مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کی گئیں
آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 15 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ Maps
سیکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔
کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا اوران کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔ History
سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی تحسین کی اور 15 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرکے فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردی کے خلاف برسرِپیکار سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ان شاءاللہ قوم کی حمایت سے بلوچستان سے فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری
کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی
کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں
نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی
کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو