سندھ حکومت نے کراچی کیلیے پانی اور سیوریج کے بلوں کی شرح میں اضافہ کردیا
گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق چارجز میں 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 کے بلوں سے ہوگا
سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں پر ایک اور مہنگائی کا بم گراتے ہوئے پانی اور سیوریج کے بلوں کی شرح میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق پانی اور سیوریج پر 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نظر ثانی اور نئے ریٹس کا اطلاق یکم جولائی 2026 کے بلوں سے ہوگا۔
سندھ حکومت نے پانی اور سیوریج چارجز کے نظرثانی شدہ ٹیرف کی منظوری دیتے ہوئے اس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ پہلے ہی کراچی کے کئی علاقے پانی کی ترسیل سے محروم ہیں جبکہ سرکاری حکام متعدد بار اس کا اعتراف بھی کرچکے ہیں تاہم اُن علاقوں میں بھی ماہانہ بل آتے ہیں جبکہ شہری پانی خرید کر استعمال کرنے پر بھی مجبور ہیں۔
اس کے علاوہ آئے روز پمپنگ اسٹیشنز پر خرابی، لائن پھٹنے جیسے واقعات کی وجہ سے بھی شہر میں پانی کی فراہمی معطل رہتی ہے اور اس دوران ٹینکر کے ذریعے اربوں کا پانی فروخت ہوتا ہے۔
دوسری جانب واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بلوں کی مد میں ریکوری کی شرح بھی بہت کم ہے جس کے باعث اربوں روپے بلوں کی وصولی تاحال باقی ہے۔
راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان
اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف
وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع
ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع
کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔ TVNetworks & Stations
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو
یہ کہانی کیسے آگے بڑھی
- آئل ٹینکرز اور گڈز ٹرانسپورٹر کی ہڑتال جاری، کل وفاق و سندھ حکومت سے مذاکرات ہوں گے
- حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹ کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
- کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی
- لاہور: امتحانات میں فیل ہونے پر بچہ دلبرداشتہ، گھر چھوڑ کر کراچی پہنچ گیا
- کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق
- ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع