وفاق اور سندھ کی حکومتیں ہمارے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد
وفاق اور سندھ کی حکومتیں ہمارے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد
آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مذکرات مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں جبکہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی چاہے 6 ماہ لگ جائیں۔ History
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی اور صدرآل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر مواصلات کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرامن ہڑتال مطالبات کی منظوری تک غیرمعینہ مدت تک جاری رہےگی، ہماری ہڑتال پرامن ہے اور اپنے جائز مطالبات کےلیے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر یہ سمجھتی ہےکہ دسمبر کی طرح ہم ہڑتال ختم کردیں گے توایسا نہیں ہوگا، مطالبات کی مکمل منظوری تحریری طور پر ہوگی تو ہی ہڑتال ختم کرنےکا اعلان کیا جائےگا۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاق اور سندھ کی حکومتیں ہمارے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، ہڑتال کی وجہ سےپانچ روزکے دوران اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے لیکن حکومت جائزمطالبات ماننے کےلیےسنجیدہ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کےلیے اگر 6 ماہ بھی لگے تو ہڑتال جاری رکھیں گے اور جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے اور نوٹیفیکیشن نہیں ہوتا تب تک ملک گیر ہڑتال جاری رہےگی۔
راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان
اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف
وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع
ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع
کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔ News
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو