ڈیرہ اسماعیل خان میں سی پیک روڈ پر فائرنگ سے موٹروے پولیس کے 2 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات ہوئے، دوسرے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سی پیک روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹروے پولیس کے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں سی پیک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹروے پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل عرفان اور ہیڈ کانسٹیبل کفایت شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب ڈی آئی خان کے مفتی محمود چوک کے قریب کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ واقعہ تھانہ شورکوٹ کی حدود میں ڈیرہ بنوں روڈ پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے کارروائی جاری ہے۔
راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان
اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف
وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع
ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع
کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو