around.pk
Saturday, 7 November 2026
☀ کراچی 27°☀ لاہور 22°☀ اسلام آباد 18°
پاکستان

کوئٹہ میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے جدید مرکز کا افتتاح

کوئٹہ میں خصوصی بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم کر دیا گیا، جہاں پرائمری سے ثانوی تعلیم کے ساتھ فنی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

around.pk·22 Sep 2026

کوئٹہ میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب نے کیا۔ یہ ادارہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔

اس مرکز میں تقریباً 350 بچے اور بچیاں زیرِ تعلیم ہیں جنہیں پرائمری سے لے کر ثانوی سطح تک تعلیم دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ جدید فنی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ بچے خود کفیل بن سکیں۔

ادارے میں خصوصی طور پر بچیوں کو سلائی اور کڑھائی جیسے ہنر بھی سکھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیں۔

حکام نے اس ادارے کے قیام کو بلوچستان میں خصوصی بچوں کی تعلیم، ہنرمندی اور فلاح و بہبود کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں