انگور اڈہ میں افغان سرحدی پوسٹوں سے فائرنگ، پاکستانی فورسز کا مؤثر جوابی اقدام
جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان پوسٹیں اور مارٹر پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ یکم نومبر کو افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاکستانی فورسز کے شدید ردعمل کے نتیجے میں افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس واقعے کے دوران پاکستان کی جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدی علاقوں میں مکمل چوکسی کے ساتھ تعینات ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ انگور اڈہ پاک افغان سرحد پر واقع ایک اہم علاقہ ہے جہاں ماضی میں بھی اس نوعیت کے واقعات رونمائی پذیر ہوتے رہے ہیں۔ سرحدی صورت حال پر پاکستانی فورسز کی جانب سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد سرحدی علاقے میں صورت حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور پاکستانی سیکیورٹی ادارے کسی بھی قسم کی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
اب تک کی کہانی افغانستان
- امریکا کا 150 سے زائد افغان شہریوں کو پاکستان کے راستے کابل بھیجنے کا منصوبہ
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا افغان طالبان حکومت کو بھارت کی پراکسی قرار دینے کا انکشاف، کرائے کے جنگجوؤں کے استعمال کا الزام
- خیبر پختونخوا حکومت غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی، گورنر فیصل کریم کنڈی
- افغان طالبان کے دہشت گرد گروہوں کو امریکی اسلحہ فراہم کرنے کے شواہد سامنے









