around.pk
Saturday, 7 November 2026
☀ کراچی 27°☀ لاہور 22°☀ اسلام آباد 18°
پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اہم موٹرویز اور جی ٹی روڈ بند

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر موٹروے پولیس نے اہم شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

around.pk·23 Sep 2026

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سبب موٹروے پولیس نے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت کو تاحکم ثانی معطل کر دیا ہے۔ یہ اقدام عوام کی حفاظت اور امن و امان کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹروے ایم ون کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے لے کر چھچھ انٹرچینج تک دونوں جانب سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایم ون کے مختلف انٹرچینجز جن میں اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ترنول، سنگجانی/اے ڈبلیو ٹی، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے، غازی اور چھچھ شامل ہیں، بھی بند ہیں۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم چودہ کو ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیب، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینجز بھی تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ این فائیو کو بھی اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یہ راستے بدھ کی رات سے بند کیے گئے ہیں اور اگلی ہدایت تک بند رہیں گے۔

اب تک کی کہانی Motorways

  1. پی ٹی آئی احتجاج کے باعث کئی مرکزی شاہراہیں اور موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ
  2. پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات
پوری ٹائم لائن دیکھیں →

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں