around.pk
Saturday, 7 November 2026
☀ کراچی 27°☀ لاہور 22°☀ اسلام آباد 18°
پاکستان

کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ

سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔

around.pk·24 Sep 2026

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کی جوائنٹ ٹیم نے اس حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ دو دہشت گرد تنظیموں نے مل کر اس حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ حملہ آوروں کا مقصد سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ سے اپنے ساتھیوں کو رہا کرانا تھا۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ دہشت گردوں نے حملے سے کچھ دن قبل کوہاٹ میں قیام کیا تھا۔ مزید یہ کہ ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کی گاڑی سمیت دیگر اہم شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنایا۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال بھی دہشت گردوں نے کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، جسے حملے سے قبل ہی دہشت گردوں کی گرفتاری کے ذریعے ناکام بنادیا گیا تھا۔

اب تک کی کہانی Arrests

  1. آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کو لاہور ہائیکورٹ نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
  2. پنجاب حکومت نے لانگ مارچ کے دوران فوج اور رینجرز کی طلبی کی سفارش کردی
  3. اسلام آباد میں 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل، بہنوئی گرفتار
  4. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری روکنے میں ناکام
پوری ٹائم لائن دیکھیں →

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں