عمران خان کا مفاہمتی پالیسی کی تائید اور مذاکرات کے ذریعے معاملات آگے بڑھانے پر اتفاق
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی مفاہمتی پالیسی کی تائید کرتے ہوئے محاذ آرائی کے بجائے بات چیت کے ذریعے معاملات آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر سلمان اور لطیف کھوسہ کی ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیرسٹر گوہر کی مفاہمتی پالیسی کی تائید کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ معاملات کو محاذ آرائی کے بجائے بات چیت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کی اور بیرسٹر گوہر کو اپنا کردار جاری رکھنے کا کہا۔ ملاقات میں بانی اور وکلا کا رویہ مصالحتی رہا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بند گلی میں جانے کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔
معلومات کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ وہ ٹی وی پر خبریں دیکھ رہے ہیں اور اخبارات کا بھی مطالعہ کر رہے ہیں، انہیں موجودہ سیاسی صورتحال اور ٹی وی پروگرامز کی آگاہی ہے۔ انہوں نے ارکان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں فی الحال واپس جانے سے روک دیا ہے، تاہم ملاقات میں استعفوں یا پارلیمنٹ چھوڑنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آئینی ترامیم کی تفصیلات سامنے آنے پر غور و خوض کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 9 نومبر کو بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر سلمان صفدر کی چیف جسٹس سے ملاقات کرائی تھی اور ریلیف کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران بیرسٹر سلمان کی بانی سے ملاقات طے ہوئی تھی، بعد ازاں لطیف کھوسہ کا نام بھی شامل کر لیا گیا۔ ملاقات میں عمران خان نے علیمہ خان کی رہائی کے لیے کوششیں کرنے کی ہدایت کی اور انہیں بتایا گیا کہ اگر معاملات ٹھیک چلتے رہے تو بشریٰ بی بی کا علاج بھی ہو جائے گا اور انہیں ہسپتال بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وکیل انتظار پنجوتھہ سے انصاف لائرز فورم کی ذمہ داریاں واپس لے کر نیاز اللہ نیازی کو سونپ دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کل اڈیالہ میں ہونے والی ملاقات کو کسی خفیہ سیاسی سرگرمی یا پس پردہ ڈیل سے جوڑنا محض قیاس آرائی ہے۔
اب تک کی کہانی بیرسٹر گوہر
- عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
- عمران خان کے نجی اسپتال منتقل ہونے کا امکان، نجی اسپتال انتظامیہ کو اطلاع
- بیرسٹر گوہر کا آئینی عدالت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار، حکم امتناع واپس لینے کے لیے رجوع کرنے کا اعلان







