یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی وفد کی ماسکو میں پیوٹن سے اہم ملاقات
کریملن میں تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں جنگ بندی، علاقائی تنازعات اور یورپ کی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقوں نے براہِ راست مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
یوکرین میں تقریباً پانچ سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو خصوصی سفیروں نے روسی دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات کریملن میں ہوئی اور تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔
امریکی وفد میں صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر شامل تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے دوران جنگ بندی، علاقائی تنازعات، یورپ کی سلامتی اور آئندہ امن مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کریملن نے اس ملاقات کو بامعنی، تعمیری اور مفید قرار دیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق دونوں ممالک نے یوکرین تنازع کے حل کے لیے براہِ راست بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جسے سفارتی حلقوں میں مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی اور جنگ کے حوالے سے مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر نے جنگ خاتمے کے سلسلے میں امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اپنا موقف برقرار رکھا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس قسم کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں سے اگرچہ فوری جنگ بندی کی توقع نہیں کی جا سکتی، تاہم یہ بات چیت کے دروازے کھولنے اور کشیدگی کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ عالمی برادری اس پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے کہ آئندہ مذاکراتی دور میں کس قسم کے ٹھوس نتائج سامنے آتے ہیں۔
اب تک کی کہانی ماسکو
- پیوٹن کا یوکرین جنگ کے حوالے سے سخت مؤقف برقرار، غیر ملکی امن فوج کی تعیناتی مسترد
- پیوٹن سے ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ کی ملاقات، مجتبیٰ خامنہ ای کا خط بھی حوالے









