around.pk
Saturday, 14 November 2026
☁ کراچی 25°☀ لاہور 19°☀ اسلام آباد 15°
کاروبار

مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل مالیاتی سرپلس: وزارت خزانہ

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں 1.274 ٹریلین روپے کا مالیاتی سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جو جی ڈی پی کا 0.9 فیصد ہے۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ پہلی سہ ماہی میں سرپلس ریکارڈ ہوا ہے۔

around.pk·2h ago

وفاقی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل تیسرے سال مالیاتی سرپلس ریکارڈ کیا ہے، جو معاشی استحکام اور مالی نظم و ضبط کی عکاسی کرتا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ بہتری محض عارضی نہیں بلکہ پائیدار مالی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی سرپلس 1.274 ٹریلین روپے رہا، جو جی ڈی پی کا 0.9 فیصد بنتا ہے۔ اس عرصے میں بنیادی سرپلس 2.974 ٹریلین روپے یعنی جی ڈی پی کا 2.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو بجٹ ہدف سے 239 ارب روپے (8.7 فیصد) زیادہ ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران پہلی سہ ماہی میں بنیادی سرپلس کی 26 سال کی تین بلند ترین سطحیں ریکارڈ کی گئیں۔ مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 1.896 ٹریلین روپے، مالی سال 2026 میں 2.119 ٹریلین روپے اور مالی سال 2027 میں 1.274 ٹریلین روپے کا سرپلس ریکارڈ ہوا، اس طرح ہر سال سرپلس 2.9 ٹریلین روپے سے زائد رہا۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ مالی سال 2026 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 2.6 فیصد تک محدود رہا، جو 22 سال کی کم ترین سطح ہے۔ اسی سال بنیادی سرپلس جی ڈی پی کا 2.9 فیصد رہا، جو کم از کم مالی سال 2001 کے بعد بلند ترین سطح ہے، جبکہ مالی سال 2024 سے 2026 تک مسلسل تین سال بنیادی سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 میں سود کے اخراجات میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی۔ مالی سال 2027 کے بجٹ میں ٹیکس ریلیف کے اقدامات کے باوجود پہلی سہ ماہی میں مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھا گیا اور اخراجات کو قابو میں رکھا گیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالیاتی اصلاحات، مسلسل سرپلس اور قرضوں کے پائیدار انتظام سے ملک کی مالیاتی ساکھ، معاشی استقامت اور پائیدار ترقی کو تقویت ملے گی۔

اب تک کی کہانی وزارت خزانہ

  1. وزیر خزانہ کا دعویٰ: معدنی شعبہ پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا
  2. پوسٹل لائف انشورنس پنشنرز کی جمع پونجی تاخیر کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
  3. پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاق نے صوبوں کے این ایف سی حصے سے 35 ارب روپے کاٹ لیے
  4. اکتوبر میں ترسیلات زر میں 8.5 فیصد اضافہ، سعودی عرب سرفہرست
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
معیشتوزارت خزانہمالیاتی خسارہمالی سال 2027جی ڈی پیبنیادی سرپلس

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں