پاکستان میں پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی: پہلی سہ ماہی میں 381 ارب روپے
حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی سے 381 ارب 82 کروڑ روپے وصول کیے، جو ملکی تاریخ میں کسی بھی ابتدائی سہ ماہی کی سب سے زیادہ وصولی ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
پاکستان میں رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2026) کے دوران حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 381 ارب 82 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ ملکی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کی ابتدائی سہ ماہی کے دوران لیوی کی سب سے زیادہ وصولی ہے۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 10 ارب 21 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ہی حکومت نے نئی تاریخی بلند ترین سطح حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے پہلے دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے 220 ارب روپے جمع کیے تھے، جبکہ پورے سال کے لیے 1.676 ٹریلین روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مہنگائی، کم آمدنی اور بھاری بجلی بلوں سے پریشان شہریوں کو پیٹرولیم لیوی کی صورت میں بھی بھاری مالی بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ملک گیر احتجاج جاری ہے اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور بھی ہو چکے ہیں۔
اب تک کی کہانی پیٹرولیم لیوی
- پیٹرولیم لیوی سے دو ماہ میں 220 ارب روپے کی وصولی، سالانہ ہدف 1.676 ٹریلین روپے مقرر
- پیٹرولیم لیوی خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور آج
- حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 10 نومبر کو، اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے رابطہ
- جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ، حکومت کو مہلت









