around.pk
Sunday, 15 November 2026
☀ کراچی 23°☀ لاہور 17°☀ اسلام آباد 15°
صحت

ایل ای ڈی بلب اور جدید کھڑکیاں: صحت کے لیے خاموش خطرہ؟

نئی تحقیق کے مطابق توانائی بچانے والے ایل ای ڈی بلب اور انفراریڈ فلٹر کرنے والی کھڑکیاں سرخ اور انفراریڈ روشنی سے محروم کر کے صحت کو متاثر کر سکتی ہیں، جس سے ذیابیطس اور ڈیمینشیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

around.pk·35m ago

جدید طبی سائنس کی حالیہ تحقیق نے حیران کن انکشافات کیے ہیں جن کے مطابق روزمرہ استعمال کی روشنی، خاص طور پر ایل ای ڈی بلب اور جدید کھڑکیاں، انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔ محققین کے مطابق 2000ء کی دہائی کے بعد توانائی کے موثر استعمال کی غرض سے روشنی کے نظام میں آنے والی تبدیلیوں نے ہمیں سرخ اور انفراریڈ روشنی جیسی اہم غذائی جزو سے محروم کر دیا ہے، جو خلیوں کے اہم حصے مائٹوکونڈریا کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور ذیابیطس، ڈیمینشیا اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔

روشنی کی حیاتیات پر کام کرنے والے ماہر باب فوسبری کے مطابق روشنی ایک غذائیت کی طرح ہے جو تمام جانداروں بشمول انسانوں کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ طویل موج والی لہریں، جو سرخ اور انفراریڈ روشنی سے نکلتی ہیں، انسانی جسم میں مثبت توانائی پیدا کرنے کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں۔ یہ لہریں سورج کی روشنی، موم بتی، آگ اور روایتی فلامنٹ بلبوں سے با آسانی دستیاب ہوتی تھیں، لیکن توانائی بچانے کے لیے ایل ای ڈی بلبوں اور انفراریڈ فلٹر کرنے والی کھڑکیوں کے استعمال نے انھیں ہماری روزمرہ زندگی سے غائب کر دیا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے نیورو سائنسدان گلین جیفری کے مطابق ہم نے روشنی کے طیف کا تقریباً پچانوے فیصد حصہ کھو دیا ہے۔ قدیم زمانے سے انسان دن کی روشنی میں رہتا آیا ہے جو سرخ روشنی (650 سے 750 نینو میٹر) اور انفراریڈ شعاعوں (2500 نینو میٹر تک) سے مالا مال ہوتی ہے۔ یہ لہریں کپڑوں سے گزر کر بافتوں میں گہرائی تک اثر انداز ہوتی ہیں، جبکہ ایل ای ڈی بلب بنیادی طور پر نیلی روشنی خارج کرتے ہیں جسے فاسفورسی مادے سے سفید بنایا جاتا ہے اور یہ 750 نینو میٹر سے آگے کچھ پیدا نہیں کرتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید عمارتوں میں انفراریڈ فلٹر کرنے والا شیشہ سورج کی روشنی کے اس اہم حصے کو روک دیتا ہے، جس سے گھروں اور دفاتر کے اندر روشنی کا طیف شدید محدود ہو جاتا ہے۔ چونکہ دور حاضر کے بیشتر انسان اپنا نوے فیصد وقت اندرونی ماحول میں گزارتے ہیں، اس لیے یہ کمی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ محققین کا مشورہ ہے کہ قدرتی سورج کی روشنی میں وقت گزارنا اور روایتی روشنی کے ذرائع کو اپنانا اس مسئلے سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

باب فوسبریگلین جیفریایل ای ڈی بلبیونیورسٹی کالج لندنانفراریڈ روشنیمائٹوکونڈریا

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں