پیرس کے 15 تعلیمی اداروں کے قریب احتجاج پر پابندی
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں دو ماہ سے جاری طلبہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے 10 ہائی اسکولوں اور 5 جامعات کے اطراف مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
پیرس پولیس نے دارالحکومت کے 15 تعلیمی اداروں کے قریب احتجاج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام دو ماہ سے جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس میں طلبہ کلاس رومز کی ناقص سہولیات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پیر سے جمعہ تک ان تعلیمی اداروں کے 100 میٹر کے دائرے میں بغیر اجازت اجتماعات اور احتجاجی مارچ کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ طلبہ نے ستمبر کے وسط میں کلاس رومز کی ناقص سہولیات کے خلاف اسکولوں کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی شروع کی تھی، جس میں بعد ازاں یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل ہو گئے تھے۔ اس احتجاج کا دائرہ فرانس کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا اور مہنگائی و بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف مزدور یونینوں کے مظاہروں سے بھی جڑ گیا۔
پیرس پولیس چیف پیٹریس فاؤر کے مطابق احتجاج کے دوران اب تک ایک ہزار 548 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ متعدد سرکاری عمارتوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔ پولیس چیف نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ تعلیمی اداروں کی ناکہ بندی اکثر طلبہ کی ایک چھوٹی سی اقلیت کرتی ہے جس کے باعث دیگر طلبہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
انہوں نے پابندی کو تعلیمی سرگرمیوں میں مسلسل خلل اور پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری قرار دیا۔ اس فیصلے کا مقصد تعلیمی اداروں میں تعلیمی عمل کو یقینی بنانا اور طلبہ کی حفاظت کو محفوظ رکھنا بتایا گیا ہے۔
فرانس میں جاری احتجاج نے ملک گیر سطح اختیار کر لی ہے، جس کے باعث حکام نے بڑے عجائب گھروں کو بند کر دیا تھا اور تقریباً 70 ہزار اہلکار تعینات کیے تھے۔ اس کے علاوہ امریکی سفارت خانے نے بھی سفری رکاوٹوں سے متعلق وارننگ جاری کی تھی۔
اب تک کی کہانی پیرس
- مارکو روبیو کا بیان: ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، مذاکرات جاری رکھنے کو تیار
- مارکو روبیو کا کہنا ہے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، پابندیاں مؤثر ہیں
- پوپ لیو چہاردہم کا مصنوعی ذہانت سے خبردار: اخلاقی اصولوں کے بغیر ٹیکنالوجی انسانیت کے لیے خطرہ









