حافظ نعیم الرحمان کا مافیاز کے خلاف بیانیہ، 29 نومبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسے کا اعلان
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی طاقت سے مافیاز کو بے نقاب کریں گے اور ان پر لگام ڈالیں گے۔ انہوں نے بجلی اور پیٹرول ریلیف، بلدیاتی انتخابات اور زراعت کے مسائل پر بھی بات کی۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ابھرتی ہوئی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے مافیاز کو بے نقاب کیا جائے گا اور ان پر لگام بھی ڈالی جائے گی۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ جدوجہد کے نتیجے میں عوام کو بجلی اور پیٹرول پر ریلیف ملا ہے اور آئی پی پیز کے ساتھ مزید ناجائز معاہدے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بینک مافیاز کو فائدہ پہنچانے کے لیے معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق لینڈ، چینی، آٹا اور بینک مافیاز ایک دوسرے سے منسلک ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں ان کے خلاف بولنے سے قاصر ہیں کیونکہ سیاسی جماعتوں کے اخراجات یہی مافیاز اور کارٹیل برداشت کرتے ہیں۔
مقامی حکومتوں کے معاملے پر جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ ان کی جماعت ہمیشہ چھوٹے انتظامی یونٹس کی حامی رہی ہے اور آئین کے تحت مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ 2015 سے اب تک پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے جبکہ اسلام آباد میں ایک بار انتخابات ہوئے لیکن اب چھٹی مرتبہ شیڈول معطل کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے۔ کراچی میں ان کی جماعت کے دباؤ کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ہوئے لیکن وہاں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی ناقص پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے آٹا امپورٹ ہو رہا ہے، 15 نومبر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود گنے کی کرشنگ شروع نہیں ہو سکی اور پوری زراعت کا نظام تنزلی کا شکار ہے جس سے مافیاز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 22 نومبر کو بلوچستان میں پٹرول، بجلی، مہنگائی اور امن و امان کی صورتحال پر جلسہ کیا جائے گا۔ بلوچستان میں عوام اور فوجیوں کی شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث بین الاقوامی قوتیں طاقتور ہو رہی ہیں۔ انہوں نے 29 نومبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسے کا بھی اعلان کیا۔
اب تک کی کہانی حافظ نعیم الرحمان
- حافظ نعیم الرحمن کا کراچی میں ترقیاتی کاموں کا دعویٰ اور حکومت پر تنقید
- جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ، حکومت کو مہلت








