برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے دفاعی تعاون پر گفتگو
برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رونالڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رونالڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
ملاقات میں دونوں فریقوں نے پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی و سکیورٹی شعبے میں تعاون کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ دوسری جانب برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ اس مشترکہ عزم کا عکاس ہے کہ پاکستان اور برطانیہ اپنے دفاعی تعاون اور عسکری روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی شعبے میں روابط کی ایک طویل تاریخ ہے، اور اس دورے کو اس سلسلے کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے نئے مواقع کھلنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
اب تک کی کہانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
- نوشکی میں شہید میجر اور حوالدار کی نمازِ جنازہ ادا، وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل شریک
- جونیئر اسکواش اسٹار ماہ نور علی کا انعامی رقم کے لیے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے انصاف کی اپیل










