around.pk
Thursday, 12 November 2026
⛅ کراچی 30°⛅ لاہور 28°⛅ اسلام آباد 22°
کھیل

جونیئر اسکواش اسٹار ماہ نور علی کا انعامی رقم کے لیے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے انصاف کی اپیل

پشاور سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ بین الاقوامی جونیئر اسکواش کھلاڑی ماہ نور علی نے کہا ہے کہ کئی بین الاقوامی تمغے جیتنے کے باوجود انہیں انعامی رقم نہیں ملی، جس سے ان کی ٹریننگ اور سفر متاثر ہو رہا ہے۔

around.pk·29m ago

پشاور سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ بین الاقوامی جونیئر اسکواش کھلاڑی ماہ نور علی نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایشین جونیئر سپر سیریز میں چار مرتبہ گولڈ میڈل جیت چکی ہیں اور گزشتہ و رواں برس دو مرتبہ ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے فائنل تک پہنچی ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں اپنی جائز انعامی رقم نہیں دی گئی۔

ماہ نور علی نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور صدر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے دفاتر کے متعدد چکر لگائے لیکن اب تک انہیں ان کا حق نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ شدید مالی مشکلات کے باعث بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا، سفر اور ٹریننگ کے اخراجات برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی جائز انعامی رقم فوری طور پر ادا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ پاکستان کے لیے مزید تمغے جیت سکیں۔ ماہ نور علی نے کہا کہ اگر نوجوان کھلاڑیوں کو ان کی محنت کا حق اور حکومتی سرپرستی نہیں ملے گی تو مستقبل میں کون اس کھیل کو اپنائے گا اور پاکستان کے لیے عالمی سطح پر کھیلے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنا حق اور ملک کی نمائندگی جاری رکھنے کے لیے تعاون چاہتی ہیں، اور وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اپیل ہے کہ وہ ان کی آواز سنیں، انہیں ان کا حق دیا جائے اور پاکستان کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

اب تک کی کہانی پاکستان اسپورٹس بورڈ

  1. ایشین اسکواش چیمپئن شپ: قومی کھلاڑیوں کیلئے 40 لاکھ روپے کے انعامات
  2. اسلام آباد ہائی کورٹ کا پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات غیر قانونی قرار دینے کا حکم
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
پشاوراسکواشوزیراعظمپاکستان اسپورٹس بورڈایشین جونیئر سپر سیریزفیلڈ مارشل سید عاصم منیرماہ نور علی

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں