around.pk
Thursday, 12 November 2026
☀ کراچی 30°⛅ لاہور 28°⛅ اسلام آباد 22°
پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کا کوہاٹ قتل کیس میں سخت فیصلہ: ملزم کو تین بار سزائے موت

پشاور ہائیکورٹ نے کوہاٹ میں دو بہنوں اور ایک بھائی کے قتل کے مجرم حیدر علی کی بریت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تین بار سزائے موت سنادی۔ عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ٹھوس شواہد نظر انداز کیے۔

around.pk·7m ago

پشاور ہائیکورٹ نے کوہاٹ میں دو بہنوں اور ایک بھائی کے قتل کے مجرم حیدر علی کی سیشن کورٹ سے بریت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے تین بار سزائے موت سنادی ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے تحریری شکل میں جاری کیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق یہ واقعہ 30 ستمبر 2022 کو تھانہ کینٹ کوہاٹ کے علاقے میں پیش آیا تھا، جہاں ملزم حیدر علی نے غیرت کے نام پر اپنی دو بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کیا۔ مقدمہ قاتل کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ سیشن کورٹ نے 2024 میں ملزم کو بری کردیا تھا، جس کے خلاف صوبائی حکومت نے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی۔ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل لاجبر خان پیش ہوئے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعیہ ایک بدقسمت ماں ہیں جن کے تین بچے قتل ہوچکے ہیں اور چوتھا بیٹا قاتل کی حیثیت سے کٹہرے میں کھڑا ہے۔ تاہم عدالت نے واضح کیا کہ محض ماں کی ممتا یا مفاہمت کی خواہش کی بنیاد پر ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے جرم کا اعتراف کیا تھا اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد بھی برآمد ہوئے تھے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ اس نے غیرت کے نام پر یہ اقدام اٹھایا اور اسے کوئی پشیمانی نہیں ہے۔

ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے کیس کے ٹھوس شواہد اور فرانزک رپورٹ کو نظر انداز کیا، جبکہ ملزم کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں۔ لہٰذا صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو تین بار سزائے موت سنائی جاتی ہے۔

اب تک کی کہانی کوہاٹ

  1. ڈی آئی خان میں پولیس اسٹیشن پر بارود بھری گاڑی سے حملہ ناکام، ملزمان فرار
  2. کوہاٹ میں دہشت گرد حملہ: وزیراعظم شہباز شریف کا 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
  3. کوہاٹ میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، گورنر خیبرپختونخوا سمیت اعلیٰ حکام شریک
  4. کوہاٹ میں غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 94 کلومیٹر علاقہ کلیئر
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
عدالت اور انصافہائی کورٹپشاورپشاور ہائیکورٹکوہاٹحیدر علیتھانہ کینٹ کوہاٹجسٹس صاحبزادہ اسد اللہلاجبر خان

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں