around.pk
Wednesday, 18 November 2026
☀ کراچی 29°☀ لاہور 22°☀ اسلام آباد 20°
پاکستان

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری، کم از کم میرٹ 93.297 فیصد

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے 19 سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی ہے، جس میں اوپن میرٹ پر کم از کم میرٹ 93.297 فیصد رہا۔

around.pk·12m ago

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس پروگرام کے داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق اوپن میرٹ پر داخلوں کے لیے کم از کم میرٹ 93.297 فیصد مقرر ہوا ہے، جبکہ مختلف کالجوں کے میرٹ میں واضح فرق دیکھا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ تمام کالجوں میں سب سے زیادہ 95.3697 فیصد رہا، جبکہ سب سے کم میرٹ رسول یونیورسٹی منڈی بہاؤالدین کے میڈیکل کالج کا 93.297 فیصد رہا۔ اوپن میرٹ پر 19 سرکاری میڈیکل کالجوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 796 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

دوسرے بڑے کالجوں کی بات کی جائے تو علامہ اقبال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.875 فیصد، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا 94.3917 فیصد، نشتر میڈیکل کالج ملتان کا 94.1889 فیصد اور راولپنڈی میڈیکل کالج کا 94.0131 فیصد رہا۔ اسی طرح امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 93.8972 فیصد، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا 93.7121 فیصد، فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کا 93.7106 فیصد اور قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا 93.5636 فیصد رہا۔

گوجرانوالہ میڈیکل کالج کا میرٹ 93.5045 فیصد، ساہیوال میڈیکل کالج کا 93.4773 فیصد، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا 93.4717 فیصد اور نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا 93.4394 فیصد رہا۔ اسی طرح سرگودھا میڈیکل کالج کا میرٹ 93.4227 فیصد، ڈی جی خان میڈیکل کالج کا 93.3694 فیصد، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا 93.3583 فیصد اور نارووال میڈیکل کالج کا 93.3561 فیصد رہا۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق رواں سال قائم ہونے والے مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کا کم از کم میرٹ 93.3121 فیصد رہا، جبکہ رسول یونیورسٹی منڈی بہاؤالدین کے میڈیکل کالج کا میرٹ 93.297 فیصد رہا۔ یو ایچ ایس نے اوورسیز سمیت مختلف کوٹہ نشستوں پر بھی سلیکشن لسٹیں جاری کر دی ہیں، جن میں اوورسیز کیٹگری کا کم از کم میرٹ 87.4717 فیصد، خصوصی طلبہ کی نشستوں کا 89.9609 فیصد، پسماندہ اضلاع کی کیٹگری کا 88.3778 فیصد اور ریسیپروکل کیٹگری کا 93.3293 فیصد رہا، جبکہ چولستان کے لیے مخصوص نشست پر میرٹ 93.1591 فیصد رہا۔

منتخب امیدواروں کو فیس جمع کروانے کے لیے 21 نومبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔ امیدوار داخلہ پورٹل سے فیس چالان ڈاؤن لوڈ کر کے آن لائن فیس جمع کروا سکتے ہیں، جبکہ الاٹ شدہ میڈیکل کالج میں اصل تعلیمی دستاویزات کے ساتھ جوائننگ دینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اب تک کی کہانی تعلیم

  1. میسجنگ ایپس پر فرضی نام استعمال کرنے والے صارفین کو رازداری کے خطرات لاحق
  2. خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ بچے اسکول سے باہر، 29 لاکھ لڑکیاں شامل
  3. اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں طالب علم کتے کے کاٹنے سے جانبحق، طلبا کا احتجاج کا اعلان
  4. استعمال شدہ کافی سے قابلِ تجدید ایندھن تیار کرنے کا نیا طریقہ دریافت
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
پنجابتعلیمکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹیایم بی بی ایسنشتر میڈیکل کالج ملتانراولپنڈی میڈیکل کالجیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں