امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا اسرائیل دورہ، ایران سے متعلق ممکنہ صورتحال پر بات چیت
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر تل ابیب پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر سے ملاقات کی اور فوجی تعاون، سکیورٹی رابطوں اور ایران سے متعلق ممکنہ آئندہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کے لیے تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ دورہ بدھ کے روز طے تھا، تاہم اسرائیلی میڈیا نے منگل ہی کو ان کی آمد کی اطلاع دے دی تھی۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کان کے ایک صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ اسرائیلی فوج سے مذاکرات کریں گے اور خطے کے دیگر ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر نے لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون، سکیورٹی رابطوں اور ایران سے متعلق ممکنہ آئندہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور اسرائیلی فوج کو ممکنہ نئی کارروائیوں کے پیش نظر چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے سربراہ کرٹ رینشا بھی اسرائیلی بحریہ کے حکام سے ملاقات کر چکے ہیں، جس میں مختلف محاذوں پر بحری کارروائیوں اور فوجی تعاون پر بات چیت کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ مارچ میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای اپنے مشیر اور اعلیٰ فوجی قیادت کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔ جواب میں آبنائے ہرمز بند کردی گئی تھی، جس کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
اس پس منظر میں امریکی فوجی کمانڈر کا یہ دورہ خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور ممکنہ فوجی پیش رفت کے حوالے سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس دورے سے آنے والے دنوں میں امریکا اور اسرائیل کے درمیان فوجی ہم آہنگی مزید مضبوط ہو سکتی ہے۔
اب تک کی کہانی اسرائیل
- اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی 35 لاکھ تصاویر ایمازون کے ڈیٹا سینٹر منتقل کرنے کا انکشاف
- ایران کا امریکا اور اسرائیل پر ریاستی دہشت گردی کا الزام
- غزہ کے ناصر اسپتال پر اسرائیلی حملہ: حماس کمانڈر کی ہلاکت، طبی عملے کی تشویش
- غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ: القسام بریگیڈز کے رفح کمانڈر سمیر ابو یونس شہید









