around.pk
Wednesday, 18 November 2026
☀ کراچی 27°☀ لاہور 19°☀ اسلام آباد 14°
دنیا

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کی ناکامی: اسپیکر کا عہدہ حزب مخالف کے قبضے میں

اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ میں حزب اختلاف کے امیدوار گادی آئزن کوٹ کے اتحادی متان کہانا کو 66 ووٹوں کے ساتھ اسپیکر منتخب کر لیا گیا، جبکہ نیتن یاہو کی جماعت کے امیدوار کو صرف 52 ووٹ ملے۔

around.pk·3m ago

اسرائیلی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو پارلیمان میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ ’کنیسٹ‘ نے حزب اختلاف کے رہنما گادی آئزن کوٹ کے اتحادی متان کہانا کو 66 ووٹوں کے ساتھ نیا اسپیکر منتخب کر لیا۔ ان کے مقابلے میں نیتن یاہو کی حکمراں جماعت لیکوڈ کے امیدوار اوفیر کاٹز کو صرف 52 ووٹ ملے۔

اس انتخاب میں عرب جماعتوں نے کلیدی کردار ادا کیا، جنہوں نے متان کہانا کی حمایت کی۔ اس کامیابی کے نتیجے میں نیتن یاہو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے امیر اوہانا اسپیکر کے عہدے سے محروم ہو گئے۔ نئے اسپیکر کا انتخاب چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی رکاوٹوں اور تاخیری حربوں کے بعد ممکن ہوا۔

اسپیکر کا عہدہ پارلیمان میں قانون سازی کے ایجنڈے اور اہم معاملات پر ووٹنگ کے شیڈول میں اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ نئے اسپیکر کی کامیابی سے گادی آئزن کوٹ کے اتحاد کو عدالتی اصلاحات سے متعلق قوانین واپس لینے سمیت اپنے ترجیحی اقدامات آگے بڑھانے کا موقع مل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحادی بلاک پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھا تھا۔ ان کے حامی اتحاد کو 120 رکنی کنیسٹ میں 53 نشستیں ملیں جبکہ آئزن کوٹ کے اتحاد نے 48 نشستیں حاصل کیں۔ اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی جماعت کو ان انتخابات میں عبرتناک شکست کی وجہ عرب جماعتیں تھیں جنہوں نے 19 نشستیں حاصل کیں اور حکومت سازی میں فیصلہ کن اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔

واضح رہے کہ صدر اسحاق ہرزوگ نے نیتن یاہو کے سیاسی حریف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے تاہم حکومت سازی کے لیے مذاکرات ابھی جاری ہیں۔

اب تک کی کہانی اسحاق ہرزویگ

  1. اسرائیل میں حکومت سازی کا نیا مرحلہ: صدر نے گادی آئزنکوٹ کو 28 دن کی مہلت دے دی
  2. اسرائیل میں سیاسی جماعتوں کا اتحاد: عرب جماعتوں کی حمایت سے آئزنکوٹ کی وزیراعظم بننے کی راہ ہموار
پوری ٹائم لائن دیکھیں →

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں