around.pk
Thursday, 19 November 2026
☀ کراچی 29°☀ لاہور 21°☀ اسلام آباد 20°
صحت

پنجاب کے 34 نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلے: یو ایچ ایس نے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب کے 34 نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کے داخلے کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی ہے۔ مجموعی طور پر 4500 نشستوں پر داخلے دیے جا رہے ہیں جن میں اوپن میرٹ اور اوورسیز کوٹے شامل ہیں۔ کم از کم میرٹ 75.1354 فیصد رہا جبکہ العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ رہا۔

around.pk·4m ago

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب کے 34 نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کے داخلے کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی ہے۔ ان کالجوں میں مجموعی طور پر 4500 نشستوں پر داخلے دیے جا رہے ہیں، جن کے لیے اوپن میرٹ اور اوورسیز پاکستانیوں کے کوٹے کی الگ الگ فہرستیں جاری کی گئی ہیں۔

یو ایچ ایس کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے کم از کم میرٹ 75.1354 فیصد رہا۔ اوپن میرٹ پر سب سے زیادہ میرٹ العلیم میڈیکل کالج لاہور کا 91.6051 فیصد رہا، جبکہ شالامار میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 91.4768 فیصد، شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا 90.0909 فیصد اور ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا 89.725 فیصد رہا۔

اس کے علاوہ لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا میرٹ 88.6528 فیصد، اختر سعید میڈیکل کالج راولپنڈی کا 87.1167 فیصد، اختر سعید میڈیکل کالج لاہور کا 87.0404 فیصد اور راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 86.2028 فیصد رہا۔ اسی طرح یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا 83.9361 فیصد، رہبر میڈیکل کالج لاہور کا 83.75 فیصد، وطیم میڈیکل کالج راولپنڈی کا 83.5364 فیصد اور عزیز فاطمہ میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 83.50 فیصد رہا۔

فہرست کے مطابق سب سے کم میرٹ سہارا میڈیکل کالج نارووال کا 75.1354 فیصد رہا۔ اس سے قبل رائے میڈیکل کالج سرگودھا کا 75.6091، شاہدہ اسلام میڈیکل کالج لودھراں کا 75.7917، کوئینز میڈیکل کالج قصور کا 75.8131 اور نیاز ی میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 75.8833 فیصد رہا۔

اوورسیز کوٹے کی سلیکشن لسٹ میں سب سے زیادہ میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج لاہور کا 78.6758 فیصد اور سب سے کم میرٹ اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا 59.5572 فیصد رہا۔ اوورسیز کوٹے میں مجموعی طور پر 183 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔

منتخب امیدواروں کو داخلہ یقینی بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 6 لاکھ روپے فیس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امیدوار چالان یو ایچ ایس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے 21 نومبر تک مقررہ فیس جمع کرا سکتے ہیں۔

اب تک کی کہانی تعلیم

  1. الخدمت فاؤنڈیشن کا غزہ کے بے گھر خاندانوں میں موسم سرما امدادی پیکج تقسیم کرنے کا آغاز
  2. اسلامک یونیورسٹی میں طالب علم کی مبینہ ہلاکت پر اسٹوڈنٹ رائٹس موومنٹ کا احتجاج
  3. پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری، کم از کم میرٹ 93.297 فیصد
  4. میسجنگ ایپس پر فرضی نام استعمال کرنے والے صارفین کو رازداری کے خطرات لاحق
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
لاہورپنجابتعلیمایم بی بی ایسالعلیم میڈیکل کالج لاہورسہارا میڈیکل کالج نارووالیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں