پی آئی اے کی پرواز 50 سے زائد مسافروں کو مانچسٹر میں چھوڑ کر اسلام آباد روانہ
پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 کے چیک اِن کاؤنٹر وقت سے پہلے بند ہونے کے باعث 50 سے زائد مسافر بورڈنگ سے محروم رہ گئے اور انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 702 مبینہ طور پر 50 سے زائد مسافروں کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر چھوڑ کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی، جس کے باعث متاثرہ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل چیک اِن کاؤنٹر وقت سے پہلے ہی بند کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ مسافر بورڈنگ کے عمل سے محروم رہ گئے۔
واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کو پی آئی اے کے معلوماتی کاؤنٹر سے بھی کوئی مناسب رہنمائی یا سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز چھوٹ جانے کے سبب ہنگامی طور پر سفر کرنے والے متعدد افراد دوسری ایئرلائنز کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہونے پر مجبور ہوگئے۔
اس واقعے سے مسافروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، اور متاثرہ افراد پی آئی اے کی جانب سے متبادل سفری انتظامات اور پیش آنے والی زحمت کے ازالے کے حوالے سے سہولت فراہم کیے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس قسم کے واقعات ایئرلائن کی ساکھ اور مسافروں کے اعتماد پر منفی اثر ڈالتے ہیں، اور اس بات کی ضرورت ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ ایسے مسافروں کے لیے فوری طور پر متبادل انتظامات کو یقینی بنائے۔
اب تک کی کہانی پی آئی اے
- پی آئی اے کے نئے سی ای او کا پہلا پیغام: ملازمین کی کارکردگی اب مقررہ اہداف پر جانچی جائے گی
- پی آئی اے نے ملازمین کے لیے ڈسکلوزر فارم لازمی کر دیا، 9 نومبر آخری تاریخ
- سندھ ہائیکورٹ: نواز شریف کی گھر اسکیم کی زمین پر تنازع، سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن طلب
- فلائی جناح اندرون ملک فضائی سفر میں سرفہرست، پی آئی اے دوسرے نمبر پر








