اے آئی کمپنی اینتھروپک کے ہزاروں ملازمین کی حصص کی مالیت میں غیر معمولی اضافہ
مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کے تقریباً 96 فیصد ملازمین کے حصص کی مالیت دس لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی، جبکہ سیکڑوں ملازمین کی دولت دس کروڑ ڈالر سے بھی آگے نکل گئی۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی اینتھروپک کے ملازمین کی مالی حیثیت میں حالیہ عرصے میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کمپنی کے حصص کی قیمت میں تیزی کے بعد اس کے تقریباً 96 فیصد ملازمین کے پاس موجود حصص کی مالیت دس لاکھ ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے، جسے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اپنے حصص کی ابتدائی قیمت 83 ڈالر فی شیئر مقرر کی تھی۔ اس تعین کے بعد ملازمین کے پاس موجود حصص کی مالیت میں نمایاں بہتری آئی اور بڑی تعداد میں ملازمین کی مجموعی دولت میں اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق کمپنی میں ملازمین کی تعداد پانچ ہزار تین سو کے لگ بھگ ہے، جن میں سے تقریباً پانچ ہزار ایک سو ملازمین کے حصص کی مالیت دس لاکھ ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ تقریباً دو ہزار آٹھ سو ملازمین کے حصص ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے ہیں، جبکہ لگ بھگ چھ سو ملازمین کی حصص کی مالیت دس کروڑ ڈالر سے بھی آگے نکل گئی ہے۔
کمپنی کے ملازمین کو اندرونی طور پر اینٹس کہا جاتا ہے۔ نجی کمپنیوں کے حصص کی مالیت کا جائزہ لینے والے ادارے ہل ڈاٹ کام کے مطابق اینتھروپک کے ملازمین نے انتہائی مختصر عرصے میں یہ مالی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس ادارے کے بانی اینڈریو بینسن کا کہنا ہے کہ حیران کن بات یہ ہے کہ اتنے کم وقت میں ملازمین کی دولت میں اتنا بڑا اضافہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ کمپنی کی تیز رفتار ترقی کی وجہ سے ملازمین نے ادارہ چھوڑنے کے بجائے اس کے ساتھ وابستہ رہنے کو ترجیح دی، جس سے انہیں حصص کی شکل میں بڑا فائدہ پہنچا۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ کمپنی کے حصص دینے کا طریقہ نیا نہیں، تاہم اینتھروپک کی خاص بات یہ ہے کہ حصص کی قیمت میں اضافے کے ساتھ بعض ملازمین کو روزانہ اپنے حصص کا کچھ حصہ فروخت کرکے رقم حاصل کرنے کا موقع بھی ملا۔
واضح رہے کہ 2021 میں قائم ہونے والی اینتھروپک کے ملازمین کی تعداد 2024 کے اختتام پر ایک ہزار سے بھی کم تھی، جو چند برسوں میں بڑھ کر پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعت نے نہ صرف کمپنی کے سرمایہ کاروں بلکہ ہزاروں ملازمین کو بھی بڑے مالی فوائد سے مستفید کیا ہے۔
اب تک کی کہانی اسٹاک مارکیٹ
- اینثروپک کی امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شاندار انٹری، کمپنی کی مالیت 1.76 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی
- ڈوئچے بینک کی 15 ملین خفیہ فائلوں کا انکشاف، حصص میں 6 فیصد کمی
- اینویدیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کے خلاف بورڈ کا جائزہ، حصص میں تیز کمی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار کے قریب پہنچ گئی









